لڑائی جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا لگنے سے 8 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی

جمعرات 19 جون 2025 13:21

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)فیصل آباد میں لڑائی جھگڑے کے دوران سر میں ڈنڈا لگنے سے 8 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران 8 ماہ کی بچی جنت سر میں ڈنڈا لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔خاتون ارم کا ہمسائے عاصم،بانو،عامر،کاشف کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا۔ملزمان نے ڈنڈے سے وار کیا، جنت نامی بچی ڈنڈا لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ وقوعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :