Live Updates

ایران کا ملک بھر میں انٹرنیٹ پر عارضی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

جمعرات 19 جون 2025 14:26

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)ایران نے ملک بھر میں انٹرنیٹ پر عارضی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت مواصلات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا اسرائیل کے خلاف جنگ اور ایرانی عوام کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں انٹرنیٹ پر عارضی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گزشتہ روز ایران نے میٹا کی زیر ملکیت دنیا کے سب سے بڑے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ پر صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کے ساتھ شیئر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کا کہا تھا۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات