گلبرگ میں تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی، 2 افراد زخمی

حادثہ زگ زیگ کرتے ہوئے پیش آیا ،گاڑی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی

جمعرات 19 جون 2025 16:30

گلبرگ میں تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی، 2 افراد زخمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)لاہور کے علاقے گلبرگ میں تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کار اوور اسپیڈ میں زِگ زیگ موومنٹ کرتے ہوئے جا رہی تھی جو قابو سے باہر ہو کر سڑک کنارے کھمبے سے جا ٹکرائی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔