
ٹرمپ نے ایران پر حملے کے منصوبے کی منظوری دیدی، حتمی حکم تاحال جاری نہیں کیا، امریکی اخبار کا دعویٰ
امریکی صدرفیصلے سے قبل ایران کو دی گئی پیشکش پر جواب کے منتظر ہیں، ٹرمپ کو ایران کی جانب سے ایٹمی پروگرام ختم کرنے کا انتظار ہے، ٹرمپ نے سینئر مشیروں کے ساتھ ملاقات کے دوران ایران پر ممکنہ حملے پر مشاورت کی اور ابتدائی طور پر حملے کی منصوبہ بندی کی منظوری دی،وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ
فیصل علوی
جمعرات 19 جون 2025
12:40

(جاری ہے)
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کایہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ کو ایران کی جانب سے ایٹمی پروگرام ختم کرنے کا انتظار ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی اہم جوہری تنصیب فردو امریکی حملے کا ممکنہ ہدف ہے جو ایک پہاڑ کے اندر واقع ہے اور عسکری ماہرین کے مطابق صرف انتہائی طاقتور بم سے ہی نشانہ بنائی جا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگر ایران اپنے جوہری عزائم سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ ہو جائے تو براہ راست کارروائی سے گریز ممکن ہے۔ تاہم اگر ایران نے لچک نہ دکھائی تو امریکہ فوجی آپشن پر عمل کر سکتا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قومی سلامتی کی ٹیم سے ملاقات ہوئی جس میں ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔بعد ازاں صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی ٹیم سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل اب بھی ہوسکتی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے۔ٹرمپ نے کہا کہ کوئی یہ نہیں جانتا کہ میں کیا کرنے جارہا ہوں۔ اگلا ہفتہ اہم ہے۔ ان کنڈیشنل سرنڈر کا مطلب ہے کہ ایران یہ کہے بس بہت ہوگیا ہم ہار مانتے ہیں اس کے بعد ہم وہاں جاکر تمام جوہری سامان کو تباہ کردیں گے۔ٹرمپ کے مشیروں کے مطابق، ایران کی فردو افزودگی تنصیب (جو ایک پہاڑ کے نیچے واقع ہے اور انتہائی محفوظ تصور کی جاتی ہے) ممکنہ امریکی حملے کا ہدف ہو سکتی ہے۔امریکی صدرٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں واضح طور پر کہا کہ میں حملہ کر سکتا ہوں اور شاید نہ بھی کروں۔ انہوں نے ایران کے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگلا ہفتہ بہت اہم ہو سکتا ہے شاید ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں فیصلہ ہو جائے۔ٹرمپ کایہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے ایران کو 60 دن دئیے تھے۔ ایران کو کئی بار جوہری معاہدے کا کہا گیا۔ پہلے دورمیں بھی کہا تھا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیارنہیں ہونے چاہئیں۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے میں ایران پر حملوں کا حکم دوں لیکن یہ بھی ہوسکتا ہے حملوں کا حکم نہ دوں۔ کوئی نہیں جانتا کہ میں کیا کرنے جا رہا ہوں۔مزید اہم خبریں
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
-
تیل کے وسیع ذخائر کے دعووں کے باوجود ملک میں تیل و گیس کی پیداوار 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
وزیراعظم کی ہدایت ، سیاحتی مقامات پر سفر ، آمد و رفت بارے اہم ایڈوائزری جاری
-
پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں
-
نیتن یاہو ایک ’مسئلہ‘ بن چکے ہیں، ڈینش وزیر اعظم
-
پاکستان میں استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد میں ریکارڈ اضافہ
-
ایران میں مسلح افراد سے جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک
-
جان کی پرواہ کیے بغیرمشکل حالات میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اہلکارہماری قوم کے اصل ہیروز ہیں ، یوسف رضا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.