
اسرائیل نے علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچایا، پیچھے بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے، چینی وزیرخارجہ
اسرائیل کے اقدامات مشرق وسطیٰ میں اچانک کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے ہیں، چین کو شدید تشویش ہے کہ صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے؛ وانگ یی کی عمانی و مصری ہم منصب سے گفتگو
ساجد علی
جمعرات 19 جون 2025
13:43

(جاری ہے)
چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کی گئی اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچایا، اس تنازع نے ایرانی جوہری مسئلے پر بالواسطہ مذاکرات کے مشکل عمل کو بھی متاثر کیا، اس نازک موڑ پر بین الاقوامی برادری خاص طور پر علاقائی ممالک کو امن کی کوششوں کو مزید مستحکم کرنا چاہیئے، انصاف کو برقرار رکھنا چاہیے اور جنگ کی مخالفت، امن کی وکالت اور سیاسی تصفیہ کو فروغ دینے کے لیے متحرک ہونا چاہیئے۔
معلوم ہوا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے مصری ہم منصب بدر عبداللطی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی اصولوں کو نظر انداز کرنے والے اسرائیل کے اقدامات مشرق وسطیٰ میں اچانک کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے ہیں، چین کو شدید تشویش ہے کہ صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے۔ چین نے ایک بار پھر تنازع کے فریقین بالخصوص اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ علاقائی ممالک کے عوام کے مفادات اور فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیں، فوری طور پر جنگ بندی کریں، حالات کو کشیدہ کم کریں اور بات چیت و مذاکرات کی بحالی کے لیے حالات پیدا کریں، مصر نے حال ہی میں 20 عرب اور اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کو مربوط کرنے کی قیادت کی ہے جس میں دیرپا علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے جنگ بندی، دشمنی کے خاتمے اور ایرانی جوہری مسئلے پر مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے، یہ اقدام کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بروقت اور ضروری ہے اور چین اس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
تائیوان میں جھیل کا بند ٹوٹنے سے تباہی، متعدد افراد ہلاک
-
گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا
-
برطانیہ،14 سالہ لڑکی اور خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایتھوپین شخص کو جیل بھیج دیا گیا
-
پاکستان کا معاشی ترقی کا ماڈل ناکام ہو رہا ہے، عالمی بینک
-
’لندن میں شہبازشریف کے کنونشن کا دعوت نامہ بھیجا گیا مگر پھر پیغام آیا آپ نہ آئیں‘
-
کاپ 30 سے پہلے سیکرٹری جنرل کی موسمیاتی کانفرنس کے بارے میں جانیے
-
روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے حامی ہیں، طارق فاطمی
-
اسحاق ڈار کی لیتھوانیا کے قائم مقام وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعظم پاکستان سے عالمی بینک کے صدر اور آئی ایم ایف کی منیجنگ کی ملاقاتیں، سیلاب سے تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار
-
ٹرمپ کی مسلم قیادت سے ملاقات، میڈیا سے کوئی گفتگو نہیں
-
ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر ایسکیلیٹر اچانک بند، تقریر کے دوران ٹیلی پرامپٹر نے بھی کام چھوڑدیا
-
یوکرین روس سے ہارے ہوئے علاقے دوبارہ حاصل کر سکتا ہے، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.