روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے حامی ہیں، طارق فاطمی

تنازعات سے خوراک، توانائی، عالمی افراطِ زر سمیت مزید مسائل جنم لے رہے ہیں،سلامتی کونسل سے خطاب

بدھ 24 ستمبر 2025 13:22

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے حامی ہیں، طارق فاطمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ پاکستان روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل سے خطاب میں طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعات کو طاقت کے زور پر حل نہیں کیا جاسکتا، تنازعات سے خوراک، توانائی، عالمی افراطِ زر سمیت مزید مسائل جنم لے رہے ہیں۔