
وزیراعظم پاکستان سے عالمی بینک کے صدر اور آئی ایم ایف کی منیجنگ کی ملاقاتیں، سیلاب سے تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار
بدھ 24 ستمبر 2025 13:22

(جاری ہے)
انہوں نے مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ، بعد ازاں 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ای) اور 1.4 بلین ڈالر کے ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فنڈ (آر ایس ایف) کے بروقت انتظام پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پختہ عزم کے ساتھ کی جانے والی پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام کے مثبت آثار دکھا رہی ہے اور اب بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف اور وعدوں پر مسلسل پیش رفت کر رہا ہے تاہم حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات کو بھی جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عمل درآمد کے عزم کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ آئی ایم ایف پاکستان کی طویل مدتی پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اصلاحاتی اقدامات میں مسلسل تعاون کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔وزیراعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی۔شہباز شریف نے ورلڈ بینک کو تیز تر اور زیادہ موثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر، کورونا اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی۔وزیر اعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صدر ورلڈ بینک نے پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب میں اس وقت بھی ہمارے1600 فوجی موجود ہیں. خواجہ آصف
-
پہلگام حملے سے واضح ہوگیا مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں.او آئی سی رابطہ گروپ
-
آئی ایم ایف حالیہ سیلاب کے معیشت پر اثرات کو اپنے جائزے میں شامل کرے.شہبازشریف کی درخواست
-
تحریک انصاف نے ورلڈ بینک کی رپورٹ پر ردعمل جاری کردیا
-
پاکستان میں چھ کروڑ سے زیادہ افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں.عالمی بنک کا انکشاف
-
اسلامی ممالک کے سربراہان کا امریکہ سے غزہ میں جنگ ختم کروانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
-
عوام ایک لیٹر پیٹرول پر کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویز سے پتا چل گیا
-
جموں وکشمیر کے جنوبی اضلاع میں سیلابی ریلوں سے 150 افراد ہلاک ہوئے.رپورٹ
-
لداخ: ریاستی حیثیت کے لیے پر تشدد مظاہرے
-
تائیوان میں جھیل کا بند ٹوٹنے سے تباہی، متعدد افراد ہلاک
-
گوگل نے پاکستان میں اے آئی پلس پلان متعارف کرا دیا
-
برطانیہ،14 سالہ لڑکی اور خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایتھوپین شخص کو جیل بھیج دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.