ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ کی ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار بنانے کی تردید

ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے تاہم 60 فیصد یورینیم افزودہ کرنے پر شبہات تھے، یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار بنانے کی مربوط کوشش نہیں ہورہی، رافیل گروسی

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 19 جون 2025 14:30

ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے،انٹرنیشنل اٹامک ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19جون 2025) ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہاہے،انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے) کے سربراہ نے ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار بنانے کی تردیدکردی،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا۔

اپنے بیان میں رافیل گروسی نے کہا کہ انہوں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی مربوط کوشش نہیں ہورہی۔انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے تاہم 60 فیصد یورینیم افزودہ کرنے پر شبہات تھے لیکن ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے اس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار بنانے کی مربوط کوشش نہیں ہو رہی ہے۔آئی اے ای اے کے سربراہ نے بھی ایران کی جانب سے ایٹمی ہتھیار بنانے کی تردید کردی۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ اب تک کے مشاہدے اور تجربات سے ثابت ہوا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے مارچ 2025 میں کہا تھا کہ ان کی انٹیلی جنس کے مطابق ایران ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا تھابلکہ آیت اللہ خامنہ ای نے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کی اجازت ہی نہیں دی تھی۔تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے قومی سلامتی کی مشیر تلسی گبارڈ کا کلیئرنس نوٹ مسترد کردیاتھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے قومی سلامتی کی مشیر تلسی گبارڈ کا کلیئرنس نوٹ مسترد کرتے ہوئے کہا تھاکہ انہیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ تلسی گبارڈ نے کیا کہا تھا ان کے خیال میں ایران جوہری ہتھیار بنانے کے بہت قریب تھا۔اسرائیل اور امریکہ نے ایران پر جنگ مسلط کرنے کیلئے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا بیانیہ تشکیل دیا تھا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ایران درحقیقت ”خفیہ“ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے جس کے بعد 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔