Live Updates

غزہ میں امداد کیلئے جمع افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 11 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور متعدد گولے داغے، ترجمان سول ڈیفنس ایجنسی

جمعرات 19 جون 2025 16:42

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)اسرائیلی فوج نے غزہ میں امداد کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی کارکنوں اور طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فائرنگ اور حملوں میں کم از کم 33 افراد جان سے گئے جن میں 11 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور متعدد گولے داغے، یہ لوگ مرکزی صلاح الدین روڈ پر امداد کیلئے جمع تھے۔اس کے علاوہ اسرائیل نے شمالی اور جنوبی غزہ میں بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں 19 افراد شہید ہوگئے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات