پولیس تھانہ کہوٹہ نے گمشدہ بچوں کو بر وقت تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا

جمعرات 19 جون 2025 16:43

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)تھانہ کہوٹہ پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گمشدہ بچوں کو بر وقت تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک بارہ سالہ بچہ حمزہ ولد محمد لطیف دن تقریبا ایک بجے سے لاپتہ ہے، جبکہ مزید دو بچے عرفان عمر تقریبا دس سال اور ارسلان عمر تقریبا آٹھ سال بھی لاپتہ ہیں، ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکا الحسن گیلانی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سب انسپکٹر فرخ چوہان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے فوری کار روائی کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں تینوں بچوں کو تلاش کر کے ان کو والدین کے حوالے کر دیا۔

بچوں کی بحفاظت واپسی پر والدین نے پولیس تھانہ کہوٹہ ، بالخصوص ایس ڈی پی او کہوٹہ افضل لودھی، ایس ایچ او سید ذکا الحسن گیلانی اور سب انسپکٹر فرخ چوہان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :