Live Updates

چیف ایگزیکٹو افیسر ایجوکیشن بھکر شازیہ توصیف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کے کام شروع کر دیا

جمعرات 19 جون 2025 19:39

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن بھکر شازیہ توصیف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کے کام شروع کردیا ۔ دفتر آمد پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ بھکر نگہت جمیل نے انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔بعد ازاں سی ای او ایجوکیشن کو ایجوکیشن کمپلکس کے مختلف دفاتر کا دورہ بھی کروایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن بھکر محترمہ شازیہ توصیف نے کہا کہ میرے لیئے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں کہ میں اپنے ضلع میں بطور سی ای او فرائض سرانجام دوں گی۔ انہوں نے کہا کے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشن کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی قیادت اور ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف کی قیادت میں ضلع میں شعبہ تعلیم کو مثالی بنائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ پنجاب حکومت کا بجٹ صوبہ بھر میں تعلیمی انقلاب کی بنیاد ثابت ہوگا۔\378
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات