سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیااور محکمہ بلدیات عمرکوٹ کے باہمی تعاون سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ

جمعرات 19 جون 2025 19:39

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) سماجی تنظیم کمیونٹی ورلڈ سروس ایشیااور محکمہ بلدیات عمرکوٹ کے باہمی تعاون سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ ایک نجی ٹریننگ ہال میں منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں محکمہ پولیس، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ ویمن ڈیولپمنٹ، محکمہ اطلاعات، محکمہ سوشل ویلفیئر، بلدیاتی اداروں کے افسران، یونین کونسل سیکریٹریز، ٹاؤن کمیٹی اور میونسپل کمیٹی کے نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ ورکشاپ کا مقصد مسلمانوں کی شادی سے متعلق قانون (MFLO 1961) کے تحت نکاح نامے کے 25 کالموں کی قانونی حیثیت کو سمجھنا، اداروں کی اہم ذمہ داریوں کو واضح کرنا، ان کی عملی نفاذ کو یقینی بنانا اور خاص طور پر خواتین کے مساوی حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا، ورکشاپ کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ نکاح رجسٹرار، ثالثی کمیٹیاں اور نکاح نامہ مکمل طریقے سے پُر کریں، تمام متعلقہ ادارے اپنی اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں۔

\378