سوات ،شدید گرمی ،ٹریفک وارڈن پولیس نے مختلف سیکٹروں میں شہریوں میں ٹھنڈا شربت، پانی کی بوتلیں تقسیم کیں

جمعرات 19 جون 2025 20:35

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)سوات میں جاری شدید گرمی کے پیشِ نظر ٹریفک وارڈن پولیس نے مختلف سیکٹروں میں شہریوں میں ٹھنڈا شربت، پانی کی بوتلیں اور ٹریفک قوانین سے متعلق پمفلٹس تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان روزانہ مختلف سیکٹروں کا دورہ کر کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، جبکہ اہلکاروں کو گرمی سے بچا کیلئے چھتریاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثات سے بچنے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے قوانین پر عمل ضروری ہے۔ایس پی ٹریفک کے مطابق شہریوں کا تعاون ہی ایک منظم ٹریفک نظام کی ضمانت ہے، اور پولیس اس نظام کو رواں رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔