صوابی ،پولیس کی کارروائیاں، چوری شدہ سامان ،اسلحہ برآمد ،ملزمان گرفتار

جمعرات 19 جون 2025 20:35

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)ضلعی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چوری شدہ سامان اور اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالو خان منصف خان نے موضع ترلاندی میں رات کی تاریکی میں فقیر گل نامی شخص کی ورکشاپ کے تالے توڑ کر 35 ہزار روپے مالیت کی ایک عدد جنریٹر ، ایک عدد ٹائیگر جنریٹر ، فلینڈر مشین ، جاپانی سائیکل ، دو عدد سکور مشین ، ایک عدد سلیف لیزر ، ایک عدد ریگولیٹر اور دیگر ہارڈویئر سامان چوری کرنے کے ملزمان حامد اور مشتاق کو ٹریس کرکے ایک کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ سامان برآمد کرلی،دریں اثنا ایک اور کارروائی میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر اذان سکنہ ڈاگئی کو رائفل سمیت گرفتارکر لیا جبکہ پانچ ملزمان گرفتارکر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر تین عدد کلاشنکوف ، اور چار عدد پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلی ، پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :