قتل مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر عدالت کا مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ ہرجانے کی کا حکم

جمعرات 19 جون 2025 20:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) ملتان کی سیشن عدالت نے قتل مقدمے میں مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ ہرجانے کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر قتل مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم حیدر علی ولد شوکت علی کو عمر قید کی سزا کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ مجرم مقتول کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کرے گا،ہرجانہ کی رقم کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

مجرم حیدر علی نے پرانی زنجش پر سال 2023ءمیں تھانہ گلگشت کے علاقے لودھی کالونی میں مقتول محمد کامران کو پستول سے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔پولیس تھانہ گلگشت نے وقوعہ کا مقدمہ 3785/23 بجرم 302/109/148/149درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کی تھی۔ پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا،جس پر معزز عدالت نے مجرم کو عمر قید اور ہرجانے کی سزا سنائی۔