طلبہ کو اعلٰی تعلیم کے ساتھ، بہترین تربیت اور آگے بڑھنے کے راستے بھی بتاتے ہیں،پرنسپل حبیب اللہ

جمعرات 19 جون 2025 21:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) سکینز سکول آف اکاؤنٹنسی کے پرنسپل حبیب اللہ نے کہا ہے ہم طلبہ کا صرف داخلہ ہی نہیں کرتے ان کے بہتر مستقبل اور اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت اور آگے بڑھنے کے تمام راستے بھی بتاتے ہیں۔ ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے 25 ہزار سے زاہد طلبہ آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بہترین رول ادا کر رہے ہیں۔

ہم پاکستان کو بھی ترقی یافتہ ملکوں کی صفوں میں دیکھنا چاہتے ہیں یہی ہمارا مشن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ادارہ ہذا میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

اکاؤنٹس کی تعلیم کے ماہر استاد محمد کاشف عدیل نے کہا کہ اکاؤنٹس کی تعلیم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ اور تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا ہم۔

جدید ریسرچ کے ذریعے اپنے طلباء و طالبات کو اکاؤنٹس کی تعلیم دے رہے ہیں اور طلبہ اور ان کے والدین کے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں۔ اکاؤنٹس کے دیگر اساتذہ ارسلان عارف، ڈاکٹر قیصر مقبول، محمد یوسف صدیقی خرم خلیل حافظ کاشف اور دیگر نے کہا کہ سکینز سکول آف اکاؤنٹنسی کے پرنسپل حبیب اللہ کی قیادت میں ادارہ دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہا ہے ۔یہ طلبہ، اساتذہ اور پاکستان سے پیار کرنے والے انسان ہیں، اور پاکستان کی ترقی انکی اولین خواہش ہے ۔ تقریب میں اساتذہ اور دیگر سٹاف کی خدمات کے اعتراف میں 3 عدد عمرہ کے لیے قرعہ اندازی کے لیے نام بھی نکالے گئے جو کہ خوش نصیب خرم خلیل، ثمینہ ندیم اور قیصر بھٹی کے نکلے۔ تقریب میں اساتذہ اور سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی.