خاتون کے قتل کے مقدمے ملوث مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج

جمعرات 19 جون 2025 21:50

ة لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے خلع کے دو روز بعد خاتون کے قتل کے مقدمے ملوث مجرم وسیم عباس کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی ۔

(جاری ہے)

جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی مخالفت کی سرگودھا میں 2020 میں شہناز اختر کے قتل کے مقدمات درج کیا گیا ۔ سرکاری وکیل کا موقف تھا کہ ملزم نے فیملی کورٹ سے خلع لینے کے دو روز بعد فائرنگ کر کے قتل کیا پولیس تفتیش میڈیکل رپورٹ میں مجرم وسیم عباس قصوروار ہے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کی جائے وکیل صفائی نے مجرم کی سزائے موت کے خلاف دلائل دئیے مگر عدالت کو مطمئن نہ کر سکے۔