بلاول بھٹو نے سفارتی محاذ پر پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے، نیئر بخاری

جمعرات 19 جون 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نیئر بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے سفارتی محاذ پر پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واشنگٹن نیویارک لندن اور برسلز میں عالمی راہنماوں کے سامنے پاکستان کا موقف ٹھوس دلائل کیساتھ اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری خارجہ محاز پر پاکستان کی موثر اور توانا آواز ہیں، بلاول بھٹو اور وفد اراکین نے پاکستان کا موقف پیش کرکے خدمت ملک و ملت کا فرض نبھایا ہے۔