منعم ظفر خان کی مولانا عتیق الرحمن سے ملاقات ، اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

مرحومہ کے انتقال پر جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء و دیگر ذمہ داران کی بھی تعزیت و دعائے مغفرت

جمعرات 19 جون 2025 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2025ء) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن و الخدمت شعبہ مدارس کے ذمہ دار مولانا عتیق الرحمن فیض کی اہلیہ کے انتقال پر اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15/Aمیں ان کے گھر جاکران سے اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی ، مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت،لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کہ دعا کی۔

ملاقات میں امیر جماعت اسلامی ضلع عربی مولانا مدثر حسین انصاری، سکریٹری ضلع عبد الحنان ، عتیق الرحمن کے برادران حبیب الرحمن، لطف الرحمن، عزیزالرحمن،حفیظ الرحمن، عطاء الرحمن،سیف الرحمن اور مولانا عتیق الرحمن کی صاحبزادیاں ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں نائب امراء جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد ،ڈاکٹر واسع شاکر ،عبد الوہاب ، راجاعارف سلطان ،مسلم پرویز ، محمد اسحاق خان ،سیف الدین ایڈوکیٹ ،سلیم اظہر،نوید علی بیگ ،سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی ، ڈپٹی سکریٹریز کراچی راشد قریشی ،یونس بارائی ،انجینئر عبد العزیز،عبدا لرزاق خان،عبدا لرحمن فدا،ابن الحسن ہاشمی ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ، سینئر ڈپٹی سکریٹری اطلاعات صہیب احمد نے مرحومہ کے انتقال پر دعائے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔