
لاہور ہائیکورٹ کی گواہوں کے بیانات انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی تحریر کرنے کی ہدایات
عدالت نے یہ فیصلہ محمد عرفان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے سے متعلق کیس میں سنایا، عدالتوں میں اردو زبان کے استعمال سے متعلق 1973 کا نوٹیفکیشن موجود ہے مگر بدقسمتی سے آج تک اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، جسٹس طارق ندیم
فیصل علوی
جمعہ 20 جون 2025
12:35

(جاری ہے)
فیصلے میں کہا گیا کہ موقع پر موجود دو چشم دید گواہوں کے بیانات میں تضاد سامنے آیا جو ممکنہ طور پر انگریزی ٹائپنگ کی غلطی کا نتیجہ تھا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ گواہوں کے بیانات کا اردو ترجمہ عدالتی ریڈر نے ملزم کی غیر موجودگی میں کیا جو قانونی خلاف ورزی ہے۔ مزید کہا گیا کہ پریزائیڈنگ آفیسر سے انگلش ٹائپنگ کی غلطی ہوئی جس سے بیان میں تضاد پیدا ہوا۔عدالت نے واضح کیا کہ ماتحت عدالتوں میں اردو زبان میں بیانات درج کرنے کا نوٹیفکیشن پہلے سے موجود ہے مگر تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔فیصلے میں کہا گیا کہ پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں اب بھی گواہوں کے بیانات صرف انگریزی زبان میں ریکارڈ کئے جاتے ہیں جس سے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں خاص طور پر جب اردو ترجمہ گواہ کی غیر موجودگی میں کیا جائے۔جسٹس طارق ندیم نے مزید یہ بھی لکھا ہے کہ قانون کے مطابق گواہوں کے بیانات ان کی مادری زبان میں تحریر کئے جانے چاہئیں اور یہ عمل ملزم یا اس کے نمائندے کی موجودگی میں ہونا چاہیے۔ چشم دید گواہوں، میڈیکل رپورٹس اور دیگر شواہد کی روشنی میں استغاثہ نے مقدمہ ثابت کر دیا تاہم ترجمے کی خرابی کی وجہ سے سزا میں نرمی برتی گئی۔فیصلے میں عدالت نے کہا کہ قانون کی منشا یہی ہے کہ ماتحت عدالتوں میں اردو زبان کا استعمال کیا جائے اور بیانات گواہوں کی مادری زبان میں درج کیے جائیں، تاکہ شفاف اور درست عدالتی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔عدالت نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا کہ یہ فیصلہ تمام سیشن ججز، سپیشل ججز اور وزارت قانون و انصاف کو ارسال کیا جائے ساتھ ہی تمام عدالتی افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ گواہوں کے بیانات ان کی موجودگی میں انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی تحریر کئے جائیں۔عدالت نے کیس میں موجود تضادات اور ترجمے کی خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد عرفان کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔مزید اہم خبریں
-
سیلاب: یو این کی امدادی کارروائیوں میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی
-
’یہ ہمارے نہیں آپ کے مطالبات ہیں‘ اے این پی کے اے پی سی اعلامیہ پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا دستخط سے انکار
-
پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے بڑے بڑے طرم خان رگڑ دیئے جائیں گے، فیصل واوڈا
-
خیبرپختونخواہ میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد غیرریاستی مسلح گروہوں کو دیا جاتا ہے، مولانا فضل الرحمان
-
بستیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر نئے مقامات پر آباد کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
-
لاہور میں قابل اعتراض پارٹی منعقد کرنے پر گرفتار خواجہ سراؤں کیخلاف درج مقدمہ خارج
-
سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، یو اے ای میں یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی
-
نا اہل ،ائیر کنڈیشنڈکمروں تک محدود افسران کو ریلوے میں رہنے کوئی حق نہیں‘حنیف عباسی
-
سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں‘ یوسف رضا گیلانی
-
وزیرداخلہ نے سعودی وفد سے فیلڈ مارشل کے مکالمہ کی تفصیل بتا دی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم
-
خشک سالی اور ڈیم: افغانستان میں پانی کا بحران علاقائی شکل اختیار کر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.