رنجش پر مزدور کو ٹریکٹر تلے روند کر ہلاک کر دیا گیا ،مقدمہ درج ڈرائیور مالک دونوں گرفتار

جمعہ 20 جون 2025 14:20

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)بورے والا چیچہ وطنی روڈ پر چک 34بارہ ایل کے قریب رنجش کی بنا پر ایک مزدور تنویر احمد کو ٹریکٹرکے نیچے دے کر ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک10گیارہ ایل کی خاتون پروین کے خاوند تنویر احمد کو اس کے گھر سے عبد الغفار ڈوگر لوڈرٹریکٹر کے مالک ہمراہ لے جانے کے لیے آیا تو اس کی بیوی نے خاوند تنویر احمد کو روک دیا لیکن ملزم زبردستی عبد الغفار کو ہمراہ لے گیا۔

اور چک 34بارہ ایل کے قریب کانٹا پر وزن کر انے کے بہانے تنویر احمد کو ٹریکٹر سے نیچے اتاردیاجب تنویر کنڈہ کی طرف جارہا تھا تو اشارہ پر ڈرائیور مقصو د احمدنے ٹریکٹر چڑھا دیا ٹریکٹر تلے آنے کے سبب تنویر احمد موقع پر ہلا ک ہو گیا۔پولیس صدر چیچہ وطنی نے بیوہ پروین کی مدعیت میں عبد الغفار اور مقصود احمد کے خلاف مقدمہ 322اور 34ت پ درج کر کے دونوںملزموں کو گرفتار کر لیاہے۔

متعلقہ عنوان :