راوی شہر میں غیرقانونی ریت نکالنے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن ،متعدد گرفتار ،اسلحہ برآمد

جمعہ 20 جون 2025 17:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء) راوی شہر میں غیرقانونی ریت نکالنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران متعدد کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔انفورسٹمنٹ سربراہ وقاراحمد کی زیرقیادت ہونے والے آپریشن میں پولیس ٹیم ہمراہ تھی ۔

(جاری ہے)

راوی ماری پارعلاقہ میں روڈا ٹیم نے ریت مافیا کی ٹرالیاں آف لوڈکر کے ایکسیویٹر ہٹوا دیئے ۔ دوران آپریشن مزاحمت کرنے والا ریت چور شہباز بھٹی دیگر گرفتار، ناجائز ہتھیار قبضہ میں لے لئے۔وقار احمد نے کہا کہ روڈا ایریا سے ریت نکالنا غیرقانونی، مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔