ملتان ، محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے رضاکاروں کی ٹریننگ

جمعہ 20 جون 2025 17:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ملتان میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دینے کے لیے رضاکاروں کو پولیس لائنزمیں ٹریننگ دی گئی۔ ترجمان کے مطابق انچارج سکیورٹی سی ٹی ڈی ممتازاحمد، لائن آفیسر ساجد حسین اوردیگر افسران کی زیر نگرانی ٹریننگ کروائی گئی۔سی ٹی ڈی، سکیورٹی برانچ ،جوائنٹ ٹاسک ٹیم، ایلیٹ فورس، سول ڈیفنس، سپیشل برانچ،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ٹریننگ میں فزیکلی چیکنگ اورواک تھرو گیٹس پر ڈیوٹی سر انجام دینے کا طریقہ بتایا گیا۔ایلیٹ فورس نے بھی ان کو چیکنگ کرنے اور خطرناک صورتحال سے نمٹنے کی ٹر یننگ دی۔ان کو بتایا گیا کہ کسی قسم کی کوئی مشکوک نقل و حرکت محسوس کریں تو فوری طور پر متعلقہ پولیس کو بتائیں تاکہ صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔ٹریننگ کے دوران رضاکاروںکو ہدایت دی گئی کہ محرم الحرام کی انتہائی اہم ڈیوٹی ہے اس لیے اپنی ذمہ داریاں الرٹ ہو کرسر انجام دیں ۔

متعلقہ عنوان :