سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں ، 26 افراد گرفتار

جمعہ 20 جون 2025 17:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 26 افراد کو گرفتار کرلیا۔تر جمان کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پرسٹی سیکٹر میں آپریشن کے دوران 26 افراد کو گرفتار کر کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنیوالوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :