گرینڈ الائنس کے تمام مطالبات منظور کئے چکے ہیں احتجاج کا اعلان سمجھ سے بالاتر تر ہے ،صوبائی وزیر صحت

جمعہ 20 جون 2025 18:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ گرینڈ الائنس کے تمام مطالبات منظور کئے چکے ہیں، احتجاج کا اعلان سمجھ سے بالاتر تر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ گرینڈ لائسنس کے قائدین سے ملاقات میں وفاق طرز پر تنخواہوں میں اضافہ کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور انہوں نے اس بات پر ہم اتفاق بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے محدود وسائل میں تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا احتجاج کرنا سب کی بنیادی حق ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

متعلقہ عنوان :