ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیرصدارت سمر سپورٹس کیمپس کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعہ 20 جون 2025 19:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری کی زیرصدارت سمر سپورٹس کیمپس کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم ،ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم اورسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تمام کوچز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14گیمز کے سمر سپورٹس کیمپس 24جون سے شروع ہورہے ہیں،سمر سپورٹس کیمپس سپورٹس کلچر کو فروغ دیں گے،سمر سپورٹس کیمپس میں بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے ،سمر سپورٹس کیمپس 24جون سے 7اگست تک پنجاب کے تما م اضلاع میں جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن سپورٹس کی ترقی ہے ،سمر سپورٹس کیمپس میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو سپورٹس کی تربیت دیں گے،اجلاس میں کوچز کو مختلف سپورٹس ڈسپلن کے حوالے سے ذمہ داریاں دی گئیں ،تمام سمر سپورٹس کیمپس نشترپارک سپورٹس کمپلیکس مین مختلف سیشن میں ہوں گے۔سمر سپورٹس کیمپس میں سوئمنگ ، ٹینس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن ، فٹبال، ہاکی ، تائی کوانڈو، باکسنگ ، ووشو، اتھلیٹکس، آرچری ، کرکٹ، سکواش اوریوگا کے کیمپس لگائے جارہے ہیں ۔