فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی کے درمیان فیفا کلب ورلڈ کپ کے موقع پر ملاقات

ہفتہ 21 جون 2025 16:51

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن   کے نومنتخب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی کے درمیان فیفا کلب ورلڈ کپ کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی۔ جیانی انفانٹینو نے محسن گیلانی کو حالیہ انتخابات میں صدر بننے اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان میں فٹبال گورننس میں مثبت پیش رفت کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیفا پاکستان میں فٹبال کی ترقی و بہتری کے لیے بھرپور تعاون کرے گا اور پاکستان فٹبال کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، کانگریس اراکین اور ایگزیکٹو کمیٹی کو نئی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس موقع پر جیانی انفانٹینو نے محسن گیلانی کی جانب سے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی قبول کی۔ پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے فیفا صدر کو ان کا استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں فٹبال کے ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے حوالے سے اپنا ویژن پیش کیا۔ انہوں نے صدر جیانی کو پی ایف ایف کے مستقبل کے روڈ میپ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔