قومی کرکٹرحسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا

ہفتہ 21 جون 2025 21:24

قومی کرکٹرحسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2025ء) قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر حسن نواز نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا۔نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 میں سیریز میں تیز ترین سنچری بنانے والے 22 سالہ نوجوان اوپنر حسن نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ،، نئے سفر کا آغاز!۔حسن نواز کی شادی پنجاب کے ضلع لیہ میں ہوئی، جس میں انکے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔