سپیشل جج اینٹی کرپشن نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کو عدالت میں حاضری سے ایک بار پھر استثنیٰ دیدیا

جمعہ 20 جون 2025 19:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) سپیشل جج اینٹی کرپشن نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کو عدالت میں حاضری سے ایک بار پھر استثنیٰ دیدیا۔اینٹی کرپشن ریجن میں درج مقدمہ میں ملزمہ کی حاضری سے استثنیٰ دینے کی درخواست کو منظور کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمی خان کے خلاف اینٹی کرپشن ریجن میں سرکاری اراضی کو فراڈ کے ذریعے اپنے نام منتقل کروانے کا مقدمہ درج ہے جبکہ اس مقدمہ کی سپیشل جج اینٹی کرپشن قیصر نذیر بٹ کی عدالت میں سماعت ہورہی ہے۔

ملزمہ کے وکیل کی طرف سے عدالت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ دیگر عدالتوں میں پیش ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی مصروفیات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی ہے جس کے بعد اینٹی کرپشن کے سپیشل جج قیصر نذیر بٹ نے ملزمہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 4 جولائی تک مقدمہ کی سماعت ملتوی کردی ہے۔