ماہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کو فروغ دیا جائے ، ڈپٹی کمشنرمیرپور خاص

جمعہ 20 جون 2025 19:28

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ڈپٹی کمشنرمیرپور خاص ڈاکٹر رشید مسعود خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی، صبروتحمل اور امن و امان کو فروغ دیا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جاسکے۔ یہ بات انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں ماہ محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی اور ضلع بھر کے امام بارگاہوں کے منتظمین سے امن و امان کی صورتحال کےانتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے علماء کرام کو اپیل کی کہ ماہ محرم الحرام میں اپنی تقاریر میں امن وامان کے فروغ ،اسلامی تعلیمات اور سیرت امام حسین علیہ السلام کے پیغام کا درس دیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ جلوسوں کی گذر گاہوں پر صفائی ستھرائی، پینے کے پانی کی فراہمی اور روشنی کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے پولیس اور رینجرز کے افسران کو ہدایت کی کہ ماہ محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل سیکیورٹی پلان بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ماتمی جلوسوں کے دوران ایمبولینس،ضروری ادویات اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور ہسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور انسانی جان بچانے کی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔\378