امید ہے بہت جلد قومی ٹیم ہاکی میں کھویا مقام دوبارہ حاصل کرے گی ، وزیراعظم

جمعہ 20 جون 2025 21:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف کی فیڈریشن انٹرنیشنل دی ہاکی (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ کے سیمی فائنل میچ میں فرانس کے خلاف فتح پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو شاندار خراج تحسین، ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی پزیرائی ۔

(جاری ہے)

اپنے مبارکبادی پیغام میں وزیراعظم نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے قومی ٹیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور دل جیت لئے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ میری دعاء ہے کہ پاکستانی ہاکی ٹیم فائنل میچ میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں امید ہے کہ جلد ہی ہم ہاکی کے میدان میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔