محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو کوئٹہ میں طلب

جمعہ 20 جون 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے ۔مولانا عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اسلام آباد سمیت زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔