پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی میں کارروائی، 3 ہزار 500 لیٹر ملاوٹی اور ناقص دودھ تلف ، لاکھوں روپے کے جرمانے

جمعہ 20 جون 2025 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں علی الصبح دودھ بردار گاڑیوں کی ناکہ بندی کر ایک لاکھ 16 ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا جن میں سے 3 ہزار 500 لیٹر ملاوٹی اور ناقص دودھ کوتلف کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناقص معیار کے دودھ کی فروخت پر 2 لاکھ 15 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہاکہ ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور مستقبل میں بھی ایسے کریک ڈاؤنز جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہری گھروں میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں تاکہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے کسی بھی خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا یہ اقدام شہریوں میں معیاری خوراک سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف عملی اقدامات کا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :