) نوجوانوں کومتحرک کرکے حقوق کے حصول اورظلم وجبر کے خلاف تحریک کو منظم وبیداراور فعال بنائیں گے،مرتضی خان کاکڑ

جمعہ 20 جون 2025 22:30

د*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2025ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ نے کہاکہ نوجوانوں کومتحرک کرکے حقوق کے حصول اورظلم وجبر کے خلاف تحریک کو منظم وبیداراور فعال بنائیں گے بلوچستان کے حقوق امن ترقی وخوشحالی کے حصول ظلم وجبر لاقانونیت کے خلاف اسلام آبادکی طرف مارچ میں نوجوان بڑی تعدادمیں شرکت کریں گے نوجوان جماعت اسلامی کی اہم قوت ہے انشاء اللہ نوجوانوں کوروزگار تعلیم کھیل کی سہولیات اورکاروبار کے مواقع فراہم کرکے بے راہ روی بے مقصدیت سے رکھوائیں گے ۔

جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرکے ترقی وخوشحالی کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوتھ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں شرکت کیلئے صوبہ بھر سے نوجوانوں کو بلاکرشریک کروائیں گے متفقہ مشترکہ لائحہ عمل تیار کرکے حکمرانوں مقتدر قوتوں کو خواب غفلت سے بیدار کریں گے مسائل کے حل حقوق کے حصول لاقانونیت کے خلاف اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ وقت کی اہم ضرورت ہے بلوچستا ن کے نوجوانوں کو عوامی جمہوری جدوجہد کیلئے تیار کریں گے حکمرانوں مقتدر قوتوں نے بلوچستان کے نوجوانوں بدعنوانی بے حسی غفلت وکوتاہی کی وجہ سے مایوس کردیا ہے جماعت اسلامی یوتھ ان نوجوانوں کو مایوسی پریشانی اورمشکلات سے نکال ترقی وخوشحالی اور قومی حقوق کی جدوجہد کیلئے تیار کریں گے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے نوجوانوں کو سیاسی قوم پرست وفرقہ پرست تنظیموں اپنی اپنی مکروہ مفادات کیلئے استعمال کر رہے ہیں حکمران ان نوجوانوں کو حقوق دے ہے ہیں نہ انصاف اور روزگارفراہمی کیلئے کوئی منصوبہ ہے جماعت اسلامی یوتھ کے پلیٹ فارم سے ان سب نوجوانوں متحرک وفعال بناکر منظم جدوجہد کریں گے بلوچستان سے غربت بے روزگاری اور بدامنی کا خاتمہ صرف دین دار دیانت دار باہمت نوجوان کر سکتے ہیں الحمد اللہ جماعت اسلامی اوران کے نوجوانوں کی بہترین تربیت کی وجہ سے ان کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک اور ہر ذمہ دارقومی خدمت کے جزبے سے سرشارہیں ہم بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتے ہیں نوجوانوں نے مسائل سے نجات کیلئے روائتی کرپٹ سیاستدانوں کو مستردکرنا ہے جنہوں نے اسلام وقومیت کے نام پر بار بار عوام کو دھوکہ دیا ہے سیاسی وعسکری قیادت ایسی دفاعی سیاسی پالیسیاں مرتب کریں جو حقیقی معنوں میں عوام کو تحفظ روزگار فراہم کرسکیں۔