چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی کوالالمپور میں جاری نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی فرانس کے خلاف شاندار فتح پر قومی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

جمعہ 20 جون 2025 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کوالالمپور میں جاری نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی فرانس کے خلاف شاندار فتح پر قومی ہاکی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیئرمین سینیٹ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے جس عزم، مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابلِ فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی یہ کارکردگی نہ صرف کھیل سے وابستہ افراد کے لیے باعثِ مسرت ہے بلکہ پوری قوم کے لیے خوشی کی خبر ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم فائنل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی اور کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام مزید روشن کرے گی۔