ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی افسران کیساتھ چمن میں لٹریری ویک منانے کیلئے اجلاس منعقد

جمعہ 20 جون 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی افسران کیساتھ چمن میں لٹریری ویک منانے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چمن اور گرلز کالج چمن میں لٹریری ویک یکم جولائی سے 3 تین جولائی تک تین روز کیلئے جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس لٹریری ویک میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چمن اور گورنمنٹ گرلز کالج چمن میں ای سے رائٹنگ ڈائیلاگ کمپیٹیشن مہندی مقابلہ تقریری مقابلے کیوز کمپیٹیشن نعت خوانی کمپٹیشن قرآت مقابلے کا انعقاد اور مختلف آرٹ اور تصاویر وغیرہ کی ایکزیبیشن کی نمائش کی جائیگی اس حوالیسے ڈی سی چمن نے ضروری تیاریوں کو مکمل کرنے کی حتمی ہدایات جاری کیے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کیے بغیر کوئی قوم اور علاقہ ترقی نہیں کر سکتا طلباء و طالبات کی تعلیم میں دلچسپی کیلئے مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر اسطرح کی دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیے جائیں گے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالقدوس پرنسپل گورنمنٹ شہید ایمل خان بوائز ڈگری کالج چمن عجب خان مروت مختلف سرکاری سکولوں کے پرنسپلز اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :