چیچہ وطنی ، بائی پاس روڈ پر مسافر وین اور موٹرسائیکل میں تصادم، 2ریسکیو اہلکار جاں بحق، 5مسافر زخمی

ہفتہ 21 جون 2025 01:30

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) چیچہ وطنی میں شرقی بائی پاس روڈ پر مسافر وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو ریسکیو اہلکار جاں بحق جبکہ وین میں سوار 6مسافر زخمی ہوگئے ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ نجی فلنگ سٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار وین موٹر سائیکل کو روندتی ہوئی درخت سے ٹکرا گئی، حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں ریسکیو اہلکار راجہ عامر نشاط اور واجد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ وین میں سوار 6 افراد سرفراز ولد حبیب، اشرف، شاہد، یاسین اور سرفراز ولد عبدالرحمان وغیرہ زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :