صوابی، گھر سے اسلحہ کی نوک پر سونا ، نقدی ،موبائل فون لوٹنے والے گینگ کا سر غنہ گرفتار

ہفتہ 21 جون 2025 04:15

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)ٹوپی پولیس نے گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر سونا ، نقدی اور موبائل فون لوٹنے والے گینگ کا سراغ لگا کر سر غنہ گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ سامان برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

خاتون نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ تین نامعلوم نقاب پوش افراد ان کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اہل خانہ سے نقدی ، سونا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جس پر ایس ایچ او تھانہ ٹوپی نعیم خان نے چور گینگ تک رسائی حاصل کی ایک ملزم کو گرفتارکر کے ان کے قبضے ان کے حصہ کے ملنے والے مسروقہ سامان میں سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے برآمد کرلی جبکہ دو کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہیں ۔