فیصل آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا، رضوان بھٹی

جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر 15000 سے زائد افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے

ہفتہ 21 جون 2025 12:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)فیصل آباد میں محرم الحرام کے حوالیسے جامع اور فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ ترجمان ریجنل پولیس آفیسر رضوان بھٹی نے بتایا کہ آرپی او فیصل آباد ذیشان اصغر کے احکامات پرریجن پولیس کا محرم الحرام کے حوالے سے جامع اور فول پروف سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ریجن فیصل کے اضلاع فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رواں سال محرم الحرام میں مجموعی طور پر 1528جلوس برآمد ہونگے جن میں اے کیٹگری کے 162، بج کیٹگری کی273جبکہ سی کیٹگری کے 1093شامل ہیں۔

آرپی او فیصل آبادذیشان اصغر کے احکامات پر ضلعی سربراہان کی جانب سے جلو س ہائے کی سکیورٹی کے لیے 10873افسران و ملازمان تعینات ہیں جبکہ4837رضاکاربھی فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ریجن بھر میں رواں سال محرم الحرام میں 4402مجالس منعقد ہونگی جن میں اے کیٹگری کی 325، بی کیٹگری کی 945جبکہ سی کیٹگری کی 3132شامل ہیں۔ آر پی او کی ہدایت پر ضلعی سربراہان کی جانب سے مجالس ہائے کی سکیورٹی کے لیی4046افسران و ملازمان تعینات کئے گئے ہیں جبکہ4025رضا کاربھی فرائض سرانجام دیں گی. جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے مجموعی طور پر 15000 سے زائد افسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے 9000 سے زائد رضاکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔ ضلعی سطح پر بالخصوص اورتھانہ کی سطح پر بالعموم امن کمیٹیاں فعال کی جائیں اوران کے ساتھ بامقصد میٹنگز منعقد کی جائیں تاکہ مذہبی ہم آہنگی،اتحاد بین مسلمین اوربھائی چارے کو فروغ ملے۔فرقہ وارانہ اختلافات اورکشیدگی کی صورت میں نقص امن کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے جائیں۔ تاکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے نظام کو موثربنایا جاسکے اورمعلومات کی بروقت ترسیل سے بمطابق حالات عملی اقدامات کئے جاسکیں۔ شعلہ بیان مقررین،ذاکرین اورعلماء کرام کی ضلع بندی اورزبان بندی کے لئے ٹھوس شواہد فراہم کئے جائیں اورانہیں بروقت آگاہ کیا جائے۔سی ٹی اوٹریفک تمام گاڑیوں کی پارکنگ اور ٹریفک کے بہاؤکو یقینی بنانے کے ذمہ دارہونگے۔

اسلحہ کی سرعام نمائش،لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کرنے والوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے۔دہشت گرداورشرپسند عناصرپر کڑی نظررکھی جائے۔پولیس فورس کی بہبود کا خیال رکھتے ہوئے انہیں دوران ڈیوٹی پانی اورکھانا مہیا کیا جائے۔پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی چاک وچوبندسرانجام دینے کے لئے شفٹ سسٹم متعارف کروایا جائے۔دی گئی ہدایت پر عمل درآمد کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔