یکم محرم الحرام یوم حضرت عمر فاروق ؓپورے عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

فیصل آباد میں یکم محرم الحرام کو یوم حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پر متعدد مساجد میں عظمت صحابہ کانفرنسز و سیمینار اور ریلی نکالی جائے گی

ہفتہ 21 جون 2025 12:24

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں یکم محرم الحرام یوم حضرت عمر فاروق پورے عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا اور مساجد میں سیمینار اور شہروں میں ریلیاں نکالی جائیں گئیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق فیصل آباد میں یکم محرم الحرام کو یوم حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پر متعدد مساجد میں عظمت صحابہ کانفرنسز و سیمینار اور ریلی نکالی جائے گی جس کے انتظامات کے لئے منعقدہ علما کرام کے اجلاس میں مقررین کا کہنا ہے کہ دیگر ایام کی طرح صحابہ کرام کے ایام کو سرکاری طور پر منانے کا اہتمام کیا جانا ضروری ہے اس حوالہ سے یکم محرم کو ریلی نکال کر یوم حضرت عمر فاروق کو عیقدت واحترام کے ساتھ منانے کا مقصد لوگوں کے دلوں میں عظمت صحابہ اور تحفظ ناموس رسالت کو بیدار کرنا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں تحفظ ناموس رسالت اور عظمت صحابہ واہلبیت کی تعلیمات سے روشناس ہو سکیں۔

اس حوالہ سے پولیس نفری کو تعینات کر کے سیکورٹی انتظامات مکمل کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :