سرگودہا میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے درجنوں سنٹری ورکرز تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج

ہفتہ 21 جون 2025 12:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)سرگودہا میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے درجنوں سنٹری ورکرز تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے جن کا کہنا ہے کہ اگر واجبات نہ ملے تو وہ راست اقدام پر مجبور ہو گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹھیکیدار کی زر نگرانی کام کرنے والی90سینٹری ورکرز نے تنخواہیں نہ ملنے پر بلدیہ میں جمع ہو کر احتجاج کرتے ہوئے شدیدت انعرے بازی جنہوں نے الزام لگایا کہ اس کہ ٹھیکیدار بلاجواز غیر حاضری لگا کر تنخواہوں میں سے کٹوتی کروا رہا ہے 20 دن گزر گے لیکن گزشتہ ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں۔اس موقع پر ملازمین نے دھرنا دیا اور کہا کہ اگر تنخواہیں نہ ملیں تو راست اقدام پر مجبور ہو نگی-