اسرائیل جارحیت غیر مشروط روکے تو پھر جنگ کا خاتمہ کریں گے، ایرانی صدر

ہفتہ 21 جون 2025 13:43

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سے امن و سکون کا خواہاں رہا ہے۔ تاہم اسرائیلی جنگ کے خاتمے کا واحد راستہ دشمن کی جارحیت کو غیر مشروط طور پر روکنا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش پر یورپی حکام نے مذاکرات کے لیے کوشش شروع کی ہے۔ تاکہ ایران کے ساتھ ایک مرتبہ پھر مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ تاہم امریکہ کی شمولیت کا فیصلہ دو ہفتوں میں کیا جائے گا۔