اس نے اپنا سبق نہیں سیکھا، اسرائیلی وزیر دفاع کی حزب اللہ کو دھمکی

دھمکیاں دینے والے دہشت گردوں کے لیے اسرائیل کا صبر ختم ہو گیا ،بیان

ہفتہ 21 جون 2025 13:43

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے بعد کہ حزب اللہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں غیر جانبدار نہیں ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے پارٹی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ نے ابھی سبق نہیں سیکھا، وہ سبق سیکھے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ میں حزب اللہ کو مشورہ دیتا ہوں کہ ہوشیار رہیں اور اس بات کا احساس کریں کہ دھمکیاں دینے والے دہشت گردوں کے لیے اسرائیل کا صبر ختم ہو گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنے پیشروں سے سبق نہیں سیکھا ہے اور ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے حکم کے مطابق اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی کارروائی کا مطلب حزب اللہ کا حتمی خاتمہ ہوگا۔