سامبا،بھارتی فورسز نے خاتون سمیت 4 افراد گرفتار کرلیے

ہفتہ 21 جون 2025 16:50

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبا میں ایک خاتون سمیت 4 افراد گرفتار کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے گائوں بڑودی میں آج علی الصبح ایک کارروائی کے دوران 3 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا جب کہ ایک اور کارروائی میں دسل گائوں سے ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا۔یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں اب تک 4ہزار کے لگ بھگ لوگ گرفتار کیے ہیں جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔