بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں (کل )سماعت کیلئے مقرر

ہفتہ 21 جون 2025 16:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں کل (پیر ) 23جون کو سماعت کے لئے مقرر کر دیں،جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بنچ 23جون کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرے گا ، ان مقدمات کے تفتیشی افسران اور سپیشل پراسیکیوٹرز پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کورٹ نے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں خارج کی تھیں ، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاس حملہ کیس دیگر مقدمات میں ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیں ، درخواست ضمانتوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی کو دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگاکر مقدمات میں نامزد کیا گیا ،بانی پی ٹی آئی 2 برس سے زائد عرصہ سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔