فضائی حدود کی بندش کے باوجود ایران کے مزید 3 طیارے مسقط پہنچ گئے

ہفتہ 21 جون 2025 17:07

مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی فضائی حدود کی بندش کے آٹھویں روز ایران کے مزید 3 مسافر طیارے مشہد اور دیگر ائیرپورٹس سے روانہ ہوکر عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران کی ساہا ائیر کے 2 بوئنگ 737 طیارے پرواز جے جے 32 اور جے جے 33 کے طور پر مشہد ائیرپورٹ سے جمعہ کی صبح 7 بجے روانہ ہو کر مسقط ائیرپورٹ پر پہنچے۔ اسی طرح ایران کی میراج ائیر لائن کا ایک ائیر بس اے 320 طیارہ پرواز جے جے 31 کے طور پر نامعلوم ائیرپورٹ سے پرواز کرکے اچانک 37 ہزار فٹ کی بلندی سے راڈار پر نمودار ہوا دیگر 2 طیاروں کے ساتھ مسقط پہنچا۔