بھکر،عید الاضحی ٰکے موقع پرعمدہ ترین انتظامات کو بروقت یقینی بنانے پر سینیٹیشن سٹاف کو 10 ہزار روپیہ فی کس دینے کی تقریب

ہفتہ 21 جون 2025 17:17

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) وزیرِ اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے عمدہ ترین انتظامات کو بروقت یقینی بنانےاور اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کرنے پر سینی ٹیشن سٹاف کو 10 ہزار فی کس اعزازیہ دینے کی تقاریب ضلع بھکر کی چاروں تحصیلوں میں منعقد کی جا رہی ہے اس ضمن میں تحصیل دریا خان میں منعقد کی گئی تقریب جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کی جبکہ مہمان خصوصی احمد نواز خان نوانی تھے۔

اسی طرح تحصیل بھکر میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی اور ایم این اے بھکر کی نمائندگی شعیب رشید خان نوانی نے کی تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دریا خان حمزہ ندیم اور سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینجر فرخ سلیم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ گرامی نے کہا کہ سینی ٹیشن سٹاف معاشرے کا وہ خصوصی طبقہ ہیں جو خاموشی سے اپنی خدمات انجام دے کر ہمارے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ان کی محنت اور لگن قابل ستائش ہے بالخصوص عیدالاضحیٰ جیسے موقع پر جب صفائی کا دباؤ کئی گنا بڑھ گیا اور ان ورکرز نے سخت گرم موسم میں جس جانفشانی سے کام کیا وہ نہایت قابل تعریف ہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور عیدالاضحیٰ جیسے موقع پر صفائی ستھرائی کیلئے غیر معمولی قدامات اٹھائے گئے تھے۔انہوں نے سینی ٹیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت فرض شناسی اور بروقت خدمات نے صفائی مہم کو کامیاب بنایا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ صفائی اور ماحولیات کے شعبے میں بہتری کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔\378