صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی/جھکڑ چلنے وگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ 21 جون 2025 18:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ مو سمیات کے مطا بق صوبا ئی دارالحکومت لا ہور، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال،شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، چینوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی تو قع جبکہ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر،ڈی جی خان اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہا ئوالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو ئی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت30اور زیادہ سے زیادہ39سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 45فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 88فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں عسکری ٹین میںایئر کوالٹی انڈیکس 73، اڈا پلا ٹ79، ما ڈل ٹائون سی ڈی گرائونڈ 82،جوہر ٹائون 79، پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 84اور شا ہراہ قائد اعظم69ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔