کے پی ٹی نے قبضہ شدہ اراضی واگزار کرا لی

ہفتہ 21 جون 2025 18:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)نے ہفتے کے روز ایک مشترکہ آپریشن میں 6 دکانیں مسمار کرکے172سکوائر میٹر اراضی کو ناجائز تجاوزات سے واگزار کرا لیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق کے پی ٹی نے پلاٹ A-15، ماڑی پور روڈ سے ملحقہ اپنی قبضہ شدہ اراضی پر مشترکہ ٹیک اوور آپریشن کیا اور 172سکوائر میٹر اراضی کو واگزار کرانے کے لیے بھاری مشینری کی تعیناتی کے ذریعے 6 غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ دکانیں مسمار کر دیں۔

یہ آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں، پورٹ سیکیورٹی اہلکاروں، پورٹ انٹیلی جنس کے اہلکاروں اور کے پی ٹی کے دیگر متعلقہ اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کیا۔اس آپریشن کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد اور مکمل حمایت حاصل تھی اور کوششوں کے نتیجے میں اربوں روپے کی زمین قبضہ مافیا کے چنگل سے واگزار کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :