سعودی عرب اور روس کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

سعودی عرب میں لاجسٹک سروسز اور ایوی ایشن شعبے میں توسیع ہو رہی ہے،وزیرٹرانسپورٹ

ہفتہ 21 جون 2025 18:49

سعودی عرب اور روس کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسرنے کہا ہے کہ مملکت اور روس کے مابین جلد ہی براہ راست فضائی سروس شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین فضائی رابطہ قومی ایئرلائنز السعودیہ، فلائی ناس ، فلائی اے ڈیل اور ریاض ایئر کے ذریعے کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی کمپنیوں کی جانب سے مختلف نوعیت کے مذاکرات جاری ہیں جن کا مقصد دنیا بھر میں اپنے نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھاکہ آج سعودی عرب میں لاجسٹک سروسز اور ایوی ایشن کے شعبے میں تیز رفتار توسیع ہو رہی ہے جبکہ طیاروں کی تعداد میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہو رہا ہے۔